نئی دہلی ،25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اب سے ملک کے تمام یونیورسٹیوں میں 26نومبر کو ’یوم آئین ‘کے طور پر منایا جائے گا۔اس بابت یونیورسٹی گرانٹ کمیشن یعنی یو جی سی نے تمام یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔بتا دیں کہ’یوم آئین ‘منانے کی ہدایت اس لیے بھی دیا گیاہے کیونکہ ملک نے 26نومبرکوہی آئین قبول کیا تھا۔کمیشن نے ملک کی تمام نیورسٹیوں کے پرنسپل کو لکھے گئے خط میں اس دن مختلف طرح کی سرگرمیوں کو منظم اور بنیادی فرائض پر لیکچر منعقد کرنے اور اس سلسلے میں معلومات کالج کے نوٹس بورڈپربھی لگانے کی ہدایت دی ہے۔یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اعلی تعلیم کی سب سے بڑی یونٹ ہے اور یہ پورے ملک کی یونیورسٹیوں میں تعاون اور معیار کی دیکھ بھال کے لئے ذمہ دار ہے۔